بین الاقوامیتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین سےملاقات

ڈیوس(ڈیسک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فورم میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی وہ پاکستان کے مسائل سے مطابقت رکھتےہیں۔وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی ملاقات ہوئی۔ ڈیوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کی پچاسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ فورم میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی وہ پاکستان کے مسائل سے مطابقت رکھتےہیں۔ حکومت کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلی کو اجاگر کررہی ہے۔ پاکستان معاشی ترقی کیلئے اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور مہارت پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے تعلیم کے فروغ اور غربت کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی اکنامک فورم کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker