پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے وزیراعظم کا سمپل گذشتہ روز لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا کورونا وائرس کے لیے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ گئی ہے، ان کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز شوکت خانم اسپتال میں کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔چند دن قبل اسلام آباد میں فیصل ایدھی نے وزیر اعظم سے ان کے آفس میں ملاقات کی تھی اور کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر خزانہ کے استعفیٰ کی افواہیں، وزیر اعظم آفس کی تردید

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker