پاکستانتازہ ترین

پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ ء بھارت نجی ہے،سلمان خورشید

Raja-Pervez-Ashrafوزیراعظم (مانیٹرینگ سیل)راجا پرویز اشرف کل اجمیر شریف جائیں گے جہاں وہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دیں گے۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے وزیر اعظم کا دورہ نجی ہے اور وہ بطور میزبان ان کا استقبال کریں گے۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف درگاہ اجمیر شریف پر حاضری کے لئے ہفتے کے روزبھارت آئیں گے۔ ان کے دورے میں سفارتی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ دوران کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوگی۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید جے پور میں وزیراعظم پرویز اشرف کے لئے ظہرانے کا اہتمام کریں گے تاہم کوئی سیاسی بات چیت متوقع نہیں ۔ وزیرخارجہ سلمان خورشید پاکستان کے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے اعزاز میں ظہرانا دیں گے جس کے بعد وہ اجمیر شریف روانہ ہو جائیں گے۔ درگاہ پر حاضری کے بعد مہمان وزیراعظم اسلام آباد واپس روانہ ہو جائیں گے۔۔ وزیراعظم پرویز اشرف کا دورہ بھارت ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکارہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button