پاکستانتازہ ترین

پی پی اور ق لیگ کے 10 ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

pmlnلاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے 10 ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان  کردیا۔ مسلسم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 8 اور مسلم لیگ قائد اعظم کے 2 ارکان شامل ہیں۔ پی ایم ایل میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان اور پارٹی رہنماں ظعیم قادری بھی موجود تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ارکان میں رانا بابر، جاوید الاالدین، رانا منور،نشاط خان،جمیل شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ پی پی پی سے آج صبح مستعفی ہونے والی عظمیٰ بخاری نے اپنے شوہرسمیع اللہ بخاری کے ہمرامسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ مسلم لیگ قائد اعظم کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں عاشق حسین بخاری اور پیر اسلم شامل ہیں۔ دوسرے جانب پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء فریالتالپور نے پی پی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو سے بلاول ہاوس لاہور میں ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button