پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے مولا فضل الرحمن کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

nawaz and molanaلاہور(نمائندہ خصوصی)  مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان آج یہاں ملاقات ہوئی جس میں راجہ ظفرالحق، چوہدری نثار، اقبال ظفرجھگڑا، اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد کے ذریعے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک کی محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔ جے یو آئی کی بلائی گئی اے پی سی میں راجہ ظفرالحق، اقبال، ظفرجھگڑا اور چوہدری نثار شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button