تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد میں پیپلزپارٹی کو ایک اور سیاسی دھچکا

بہاولنگر﴿ نامہ نگار ﴾ہارون آباد میں پیپلزپارٹی کو ایک اور سیاسی دھچکا ،پیپلز پارٹی ہارون آباد کے رہنمائوں و کارکنا ن غلام مصطفی اور عابد بوٹا بھٹی کی ساتھیوں سمیت پارٹی سے علیحدگی ،مسلم لیگ ﴿ضیا ﴾میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عبداللہ چوک میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ﴿ضیائ﴾ کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اے نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر حکمران پارٹی کو عوام اور کارکنا ن چھوڑتے رہتے ہیں لیکن ہارون آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ ملک بھر میں پی پی پی کی حکومت ہے اور ہارون آباد کے حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ہی ایم این اے اور ایم پی اے مگر ان کے ساتھی بد دل ہو کر پیپلز پارٹی چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں حالانکہ الیکشن ابھی بہت دور ہیں یہ ایک سیاسی عجوبہ ہے جو ہارون آباد میں رونما ہو رہا ہے اور یہ ایک سیاسی حقیقت کا بھی ثبوت ہے کہ عوام صدر زرداری اور پی پی پی کے مقامی ممبران اسمبلی کی پالیسیوں سے تنگ آکر پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ رہے ہیں اور پی پی پی کے زوال کی یہ داستان اب نہیں رکے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہارنے کے بعد بھی عوام خدمت جاری رکھی مگر جیتنے والے اسلام آباد او ر لاہور میں جا کر عوام کو بھول گئے اب عوام نے انہیں چھوڑ کر خدمت کرنے والوں کے ساتھ چلنے کا عہد کیا ہے پی پی پی کے عابد بوٹا بھٹی نے کہا کہ پی پی پی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زرداری اور ان کے خوشامدی ٹولہ پر مشتمل ہے اور انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں لہذا ہم نے زرداری ٹولہ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔اس تقریب میں وائٹل گروپ کے روح رواں حاجی محمد سعید ،مسلم لیگ ﴿ضیائ﴾کے رہنمائوںملک محمد ریاض خلجی،اکرم شہاب ،شیخ محمد سرور کاکا،طارق محمودملہی ،انور علوی،ملک ممتاز باردانے والا،سیف اللہ خان کے علاوہ مسلم لیگ ﴿ضیا﴾ کے مقامی رہنمائوں نے بھی شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker