پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ﴿ن ﴾ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، غوث علی شاہ

خیرپور ﴿نامہ نگار﴾ مسلم لیگ ﴿ن﴾ سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ﴿ن ﴾ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے میاں نواز سریف سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے جس نے بھی کوششیں کی تو مسلم لیگ﴿ن ﴾ سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کی رکاوٹ بنے گی وہ اپنی رہائش گاہ گاڑھی موری میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے قریبی عزیزوں سید منیر شاہ سید منظور حسین شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے 13 افراد کی مسلم لیگ﴿ن﴾ میں شمولیت کے موقع پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے شامل ہونے والوں میں گل میرسمنگ ، سلطان مہر، معشوق مری، حاکم علی جانوری، غلام بشیر کٹوھر، مولوی محمد حسن لاشاری، عبدالغنی جاگیرانی، عبدالغفور سولنگی،شاہد سولنگی اور دیگر شامل ہیں۔ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم چاروں صوبوں کی رضا مندی کی بغیر تعمیر نہیں ہوگا غوث علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی قانون کی پابندی کے بجائے قانون شکنجی اور عدالت عظمی کے احکام ادولی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری بدامنی ،کرپشن، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کرپشن، نوکریوں کی فروخت موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے جس سے تنگ آکر پیپلزپارتی اور دیگر جماعتوں کے لوگ مسلم لیگ ﴿ن﴾ میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ﴿ن﴾ کی ان کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی سزا یافتہ وزیراعظم کو حالات گھر بھیج دیں گے اس موقع پر ضلعی صدر عبدالمجید شیخ، جنرل سیکریٹری غلام حیدر پھلپوٹہ ،سید نواز علی شاہ، عمر دراز، محمد ابراہیم مقصود پھنور، گل حسن، نور حسن ، زینت شیخ، سمیع شیخ اور دیگر موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کو ورلڈ ٹائٹل دوبارہ مل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker