پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کا پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت کاتا حال فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾ مسلم لیگ ﴿ن﴾ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اکیس مئی کو بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی  ، نواز شریف  نے پارٹی رہنمائوں کو صلاح مشورے کیلئے  لاہور طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ﴿ن﴾  اکیس مئی کو ہونیوالے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم مسلم لیگ ﴿ن﴾  کے مرکزی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ جس وزیراعظم کو عدالتی فیصلے  کے بعد ﴿ن﴾ لیگ  تسلیم ہی نہیں کرتی تو اس کے ہوتے ہوئے اجلاس میں شرکت کرنا ممکن نہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ  اپوزیشن لیڈر  چوہدری نثار علی خان کے وزیراعظم کے اجلاس میں موجودگی کے دوران شرکت کے امکانات بہت کم ہیں  تاہم ﴿ن﴾ لیگ  کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف ترکی جیسے دوست ملک کو نظر انداز بھی نہیں کرسکتے  اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوہدری نثار اور دیگر رہنمائوں کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر منالیں گے  اس سلسلے میں جب پاک نیوز نے ﴿ن﴾ لیگ کے ترجمان سینیٹر مشاہد اللہ خان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ  اکیس مئی سے ایک دن قبل اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا ابھی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے  کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button