لاہور(نامہ نگار) مسلم ليگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام لوڈشيڈنگ سے بے حال ہيں جبکہ حکمران چين کي بانسري بجا رہے ہيں۔ وفاقي حکومت يا کرپشن چھوڑدے يا ايک اورلانگ مارچ کا سامنا کرنے کے لئے تيارہوجائے۔
نیلا گنبد چوک میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔۔ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے کارکن پارٹی پرچم تھامے ریلیوں کی شکل میں پنڈال میں پہنچے۔ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف ہونے والے اس جلسے میں کارکن مختلف انداز میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے دکھائی دئیے۔
کارکنوں کا جوش بڑھانے کے لئے پنڈال میں اصلی شیر بھی لایا گیا۔ جلسے میں شرکت کے لئے رہنماوں کی آمد شروع ہوئی تو کارکنوں نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی اور اس دوران بدنظمی بھی دیکھنے کو ملی۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عدم موجودگی میں لاہور کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جلسے سے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے الزام عائد کیا کہ وفاقي حکومت نے کرپشن اورلوٹ مارکي انتہا کردي ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کرپشن اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات نہ اٹھائے ۔ تو ان کی جماعت ایک اور لانگ مارچ کا اعلان کرے گی
You must be logged in to post a comment.