پاکستانتازہ ترین

زرداری اور اسکی حکومت نے تو ملک کو لوٹاہے۔نوازشریف

سوات(نمائندہ خصوصی)  مسلم ليگ ن کے قائد مياں نوازشريف نے کہاہے کہ حکومت نے ججوں کےساتھ توہين آميز رويے کا نتيجہ بھگت ليا۔ انکا يہ بھي کہناہے کہ صدرزرداري کي حکومت نے ملک کو دن رات لوٹا ہے اورنوے دن ميں حالت بدلنے کي باتيں جھوٹے اوردھوکے باز لوگ کررہے ہيں۔ سوات ميں مسلم ليگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ليگ ن کے صدرمياں نوازشريف کاکہناتھاکہ ججوں کےساتھ نامناسب رويے کے نتيجے ميں وزيراعظم کو گھرجاناپڑا۔ نوازشريف نے نااہل قراردئيے گئے يوسف رضاگيلاني کو مخاطب کرکے کہاکہ انہيں قوم کاساتھ ديناچاہيے تھا۔ مياں صاحب نے صدرزرداري کومخاطب کرکے کہاکہ ان کي حکومت نے تو ملک کو لوٹاہے۔ سپريم کورٹ نے تولوٹاہواپيسہ واپس لانے کيلئے اقدامات کيے۔ اگلے انتخابات ميں ووٹ لينے کيلئے مياں صاحب نے عوام کي خدمت کا وعدہ ابھي سے کرليا۔ مياں نوازشريف نے عمران خان پرتنقيد کرتے ہوئے انہيں نوجوانوں کو ہائي جيک کرنےوالا قرارديا اورکہاکہ نوے دن ميں ملک کي حالت بدلنے کي باتيں کرنےوالے جھوٹے اوردھوکے باز ہيں۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:PPPاورPMLNملک کے ٹکڑے کرنے میں لگےہیں ،حاجی محمد رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker