تازہ ترینعلاقائی

نوازشریف کی قیادت میں انقلاب لاکرعوام کو مہنگائی اورلوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے،علی حسن گیلانی

بہاولپور( بیو رو چیف) میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں انقلاب لاکرعوام کو مہنگائی، لاقانونیت، بے روزگاری اورلوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر علی حسن گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن اورلاقانونیت عروج پرہے آنے والاموجودہ دورپاکستان مسلم لیگ ن کاہی ہوگا میاں نواز شریف اورمیاںشہباز شریف نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ملک کی بے لوث خدمت کی اس وجہ سے پاکستان کی عوام اوربچہ بچہ پاکستان مسلم لیگ ن کودل وجان سے چاہتاہے یہ حقیقی بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حق سچ پرڈٹ جانیوالی جماعت ہے۔ وفاقی حکومت نے تمام ادارے تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کئے ہیں توہین عدالت بل کوقانون کاحصہ نہیں بننے دیاجائیگا۔ میاں نوازشریف کی حکومت اقتدار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابو پائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker