پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری کا ایجنڈا انتخابات ملتوی کراناہے‘ مسلم لیگ ن

pmlnاسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ طاہر القادری انتخابات کو ملتوی کرانا چاہتے ہیں ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں تو الیکشن لڑیں پاکستان کی سیاست ‘دھمکیوں ‘ڈیڈ لائنوں اور رسہ کشی کی متحمل نہیں ہوسکتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ طاہر القادری کا ایجنڈا انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ‘ ہم انتخابات کو ملتوی نہیں ہونے دیں گے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ طویل عرصہ سے سمجھتی ہے کہ پاکستان میں کسی جماعت کوو اضح اکثریت نہیں ملنی چاہیے محدود مینڈیٹ ہونا چاہیے اس لئے کسی جماعت کی اکثریت کو روکنے کا بھی ایجنڈا ہے ن لیگ کے رہنماء پرویز رشید نے کہاکہ طاہر القادری کو اچانک خواب ایا کہ پاکستان کو ان کی ضرورت پڑ گئی ہے وہ چھ سال کہاں تھا پاکستان کی سیاست دھمکیوں‘ ڈیڈ لائنوں اور رشہ کشی کی متحمل نہیں ہوسکتی تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی جمہوری کلچر کو فروغ دینا ہوگا طاہر القادری تبدیلی چاہتے ہیں تو الیکشن کیلئے میدان کھلا ہے اپنی پارٹی کو میدان میں اتاریں اور پارلیمنٹ میں آکر تبدیلی لائیں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری عوام کو یہ بھی بتائیں کہ جلسہ کے اشتہاروں اور مہم پر کروڑوں روپے جو خرچ کئے وہ کہاں سے آئے ہیں اور لوگوں کو جلسے میں لانے کیلئے گاڑیوں پر کتنا خرچ آیا ہے اور اس کے لئے پیسے کہاں سے آئے۔

یہ بھی پڑھیں  پشاورمیں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کامطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker