پاکستان

پشاور: حکمران خود قانون شکنی کررہے ہیں، شہباز شریف

پشاور(بیورورپورٹ) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ وزیراعظم چوروں ،ڈاکووٴں اورلٹیروں کوتحفظ دینے کے لئے خودقانون شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ پشاورمیں سابق صوبائی وزیراورلیگی رہنماء انورکمال مروت مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ لوٹ کھسوٹ کی نشاندہی کررہی ہے، اگروزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پاسداری نہیں کررہے۔وہ چوروں،ڈاکووں، اسمگلروں، خائن اورقانون کو تہہ وبالا کرنے والوں کو آشیرباد دے رہے ہیں۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ اورپیپلزپارٹی کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہوئی۔وزیراعظم پاکستان کے مفادات کا خیال رکھیں اورقانون عدل اورانصاف کی پالیسی اپنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2009 میں پنجاب میں گورنرراج لگاکرآئی بی کے ذریعے غریب عوام کی دولت کو بیدردی سے لوٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  مریم نواز وقت آنے پر ن لیگ کی قیادت کریں گی، پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker