پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل ) مسلم لیگ (ن) نے کوٹلی کے واقعے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد الحمید سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ریلی کے شرکا نے ہماری قیادت کے خلاف نا زیبا نعرے لگائے ،آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی اس گھناﺅنے جرم میں شامل ہیںجنہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنو ں کو مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف نعرے بازی پر اکسایا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کہنے پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگی کارکنوں پرحملوں کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا رہی ۔ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر تحقیقات کے بجائے (ن) لیگ پر ملبہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گھناو¿نا جرم کیا ہے، آزاد کشمیر میں لیگی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیرانتظام چینی اورانگریزی زبان کے جریدے ’’Youlin Good Neighbours‘‘ کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker