پاکستانتازہ ترین

2018 میں جو ہوا وہی آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہوا ، شاہد خاقان عباسی

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2018 میں جو ہوا وہی آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں جمہوری اقدارکوتباہ کیا گیا ، آزاد کشمیر میں سیاست کی روایات پرحملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک بارپھرشفاف الیکشن کرانےمیں ناکام رہے ، غیرنمائندہ حکومت کس طرح کشمیرکازکوآگے بڑھاسکےگی ، ن لیگ نے بڑے اور پرجوش جلسے کیے،کسی اور نے نہیں ، مہم سب کو نظر آتی تھی،نتائج سب کے سامنے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نتائج الیکشن مہم کی عکاسی نہیں کرتے ، بدقسمتی ہے الیکشن کا عمل ریاست کے قبضے میں ہے ، ن لیگ پہلے دن سے ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں غیر نمائندہ حکومت آئے گی ، 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں جمہوریت کی شکست ہوئی

یہ بھی پڑھیں  وقت پڑنے پر وزیر اعظم کیلئے 200 سے زائد ایم این ایز کی حمایت کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker