پاکستان

مسلم لیگ ن کا 31 مارچ سے لوڈ شیڈنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) مسلم لیگ نواز نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ، ملک کے مختلف شہروں میں 31 مارچ سے 5 اپریل تک احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا آغاز 31 مارچ کو لاہور، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور میں مظاہروں سے کیا جائے گا، جبکہ 2 اپریل کو اس سلسلے میں ایبٹ آباد، سیالکوٹ، حیدر آباد اور ساہیوال میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے بتایا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا اور 3 اپریل کو ملتان، قصور، شیخوپورہ اور ڈی آئی خان میں احتجاجی مظاہرے کرینگے، 4 اپریل کو راولپنڈی، بہاولپور، کرک، سرگودھا میں مظاہروں کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف 5اپریل کوڈی جی خان، گجرات اور اوکاڑہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  میڈیا سے گفتگو کے دوران عبدالستار ایدھی کی طبعیت بگڑگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker