علاقائی

لاہور:پنجاب میں اضافی لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے، راؤناصر علی خان میئو

لاہور﴿ پریس ریلز﴾ پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدرراؤناصرعلی خان میئونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں اضافی لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ ہونے کے باوجوداس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیساتھ زیادتی ہے قائدین کے حکم پربجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف بھرپوراحتجاج کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پرعوام احتجاج کرنے میں حق بجانب ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کے احتجاج پرپاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوام کاساتھ دینے کاجوفیصلہ کیاہے وہ بالکل عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔رائوناصرعلی خان میئونے مزیدکہا کہ مہنگائی،بے روزگاری اورکرپشن نے ملک کوکھوکھلاکرکے رکھ دیاہے۔مسلم لیگ ن برسراقتدارآکرملک میں مثالی نظام رائج کرے گی۔ان خیالات کااظہاررائوناصرعلی خان میئو نے گزشتہ روزبجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ کرپشن اورمہنگائی کیخلاف انجمن تاجران فیروزپورروڈ کاہنہ نوکی طرف سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی مفادپرستی کی سیاست نے ملک کی معیشت کوتباہ وبربادکرکے رکھ دیاہے اوراس وقت ہرادارہ تباہی کی طرف جارہاہے پی آئی اے،ریلوے بندہونے کے قریب ہیں بجلی اورسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعدادبے روزگارہوکرمنفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے غریب عوام کے دن کاچین اوررات کاسکون ختم ہوچکاہے مگراس کے باوجودحکومت بڑی بے شرمی سے سب اچھاکی رٹ لگائے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں دہشت گردی نہیں ہوگی،نوازشریف کے طالبان سے تعلق ہے،راجا ریاض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker