پاکستانتازہ ترین

نیٹو سپلائی بحالی میں پارلیمنٹ کوبائی پاس کیا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے،ن لیگ

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾ مسلم لیگ ﴿ن﴾ نے حکومت کو انتباہ کردیا ہے کہ نیٹو سپلائی کے معاملے پر اگر پارلیمنٹ کی شرائط کو نہ مانتے ہوئے اسے بائی پاس کیا گیا تو حکومت کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ﴿ن﴾ نے حکومت کو باور کرایا ہے کہ عدلیہ کی بے توقیری کے بعد پارلیمنٹ کی بے توقیری ملک میں نئی صورتحال پیدا کردے گی اور اگر نیٹو کے حوالے سے پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا گیا تھا تو ہر سطح پر مزاحمت کی ائے  ی مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی سفارشات میں طے کیا گیا تھا کہ امریکہ کی سفارشات میں طے کیا گیا تھا کہ امریکہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے پر معافی مانگے گا ڈرون حملے بندہونگے تو فضائی خلاف  رزی بند ہوگی اور زبانی معاہدوں کا سلسلہ ختم ہوگا جبکہ پاکستان کی سرزمین بھی غیر ملکی اڈوں کے لیے استعمال نہیں  وگی لیکن نہ تو چیک پوسٹ پر حملے پر معافی مانگی نہ ہی ڈرون حملے بند کئے گئے جبکہ ملک کے اندر ابھی بھی غیر ملکی اڈے قائم ہیں لہذا اگر پارلیمنٹ کی شرائط کو رد کرکے امریکہ اور خصوصاً نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو پھر حکومت کیخلاف بھرپور مزاحمت ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button