پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن گئی جب کہ پیپلزپارٹی کے ووٹرز کی تعداد کم ہوگئی۔ یہ بات گیلپ پاکستان کے ایک نئے سروے میں سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق 2008ء کے عام انتخابات میں 31 فیصد ووٹروں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر منتخب کیا تھاتاہم اب صرف 21 فیصد افراد حکمران جماعت کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں۔ اس طرح 2008ء میں مسلم لیگ ن کو20 فیصد ووٹ ملے تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی تحریک انصاف کو 17 فیصد افراد ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ سروے کے مطابق عمران خان کی جماعت نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پچھاڑ دیا ہے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت 4 سال میں 21 سے کم ہوکر 12 فیصد پر آگئی ہے اس کے  قابلے میں تحریک انصاف کو 24 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے تاہم عمران خان کے مقابلے میں اس صوبے میں نواز شریف نے بھی اپنی مقبولیت بڑھائی ہے اور یہ 29 سے بڑھ کر 44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بدستور مستحکم ہے ، تحریک انصاف کو یہاں 6 فیصد جب کہ نواز لیگ کو 5 فیصد ووٹ ملنے کا امکان  ے۔ خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے ووٹرز 18 سے کم ہوکر 6 فیصد رہ گئے ہیں۔اس کے مقابلے میں برپختونخوامیں مسلم لیگ ن کو 42 اور تحریک انصاف کو 25 فیصد ووٹر منتخب کرنے کے حق میں ہیں۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی جماعت بہت زیادہ مقبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نیک نام بزرگوں کی بداولادیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker