پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن ‘تحریک انصاف میں خاموش مفاہمت طے پا گئی

اسلام آباد﴿بیوروچیف ﴾مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں خاموش مفاہمت طے پا گئی ‘ جب تک ارسلان افتخار کیس اور اس سے متعلق دیگر ایشوز کی حقیقت سامنے نہیں آ جاتی اور اس پر کوئی واضح فیصلہ نہیں آ جاتا اس وقت تک دونوں جماعتوں کیخلاف سیاسی بیان بازی نہیں کرینگی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں خاموش مفاہمت طے پا گئی ہے ۔ذرائع نے پاک نیوز کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمداور لوڈشیڈنگ سمیت دیگر ایشوز پر دونوں جماعتوں کا موقف یکساں ہے اور دونوں جماعتوں کو ان ایشوز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اس لئے ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے حکومتی و اتحادی جماعتوں کو ہدف تنقید بنانا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ارسلان کیس کی حقیقت سامنے نہیں آ جاتی اور دیگر معاملات پر ابہام دور نہیں ہو جاتا اس وقت تک دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی نہیں کریں گی جس کی واضح مثال پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس میں عمران خان کیخلاف کوئی بات نہ کرنا اور گذشتہ روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کے دوران عمران خان کا ن لیگ کی قیادت پر تنقید نہ کرنا جو کہ وہ اپنا فرض عین سمجھتے ہیں اس سے سبکدوش ہونا واضح مثالیں ہیں۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ یہ خاموش مفاہمت آئندہ عام انتخابات تک بھی ہو سکتی ہے اور اگر کچھ معاملات طے پا گئے تو اس میں مزید پیش رفت بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شکاگو میں صدر زرداری کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوا، قریشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker