تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:PMLNملک کی تقدیر بدلنے کیلئےجدوجہد کررہی ہے،میاں مظہر جاوید

گوجرانوالہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کر رہی ہے ۔ عوام کو وطن عزیز پر مسلط لٹیروں اور کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کیلئے میاں پرادران کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ ان خیالات کا اظہاررہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) و سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران آنے والی حکومت کیلئے بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، بد امنی ، مہنگائی ، بیروزگاری اور بجلی گیس کے بحران چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین مشکل اور بحرانوں میں گھری پاکستانی قوم کی رہنمائی جذبہ حب الوطنی کے تحت کر رہے ہیں ۔ میاں مظہر جاوید نے کہا کہ گوجرانوالہ شروع سے ہی مسلم لیگ ن کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ میاں برادران سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔ اس وقت بھی گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے اور انشاء اللہ تعالی آئندہ انتخابات میں ضلع بھر میں ن لیگ کے امیدوار بھاری اکثیریت سے کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے، صدر زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker