تازہ ترینعلاقائی

پشاور میں ن لیگی کارکنوں کا خیبر پی کے اسمبلی پر دھاوا، گیٹ پر قبضہ کر کے پارٹی پرچم نصب کر دیئے: بنی گالہ کا گھیراو کرنے کی دھمکی

پشاور(مانیٹرنگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے خیبر پی کے اسمبلی پر دھاوا بول دیا اور اسمبلی کے گیٹ پر پارٹی پرچم نصب کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے کچھ کارکن خیبر پی کے اسمبلی کے دروازے پر آئی اور وہاں قبضہ کرنے کے بعد اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیئے۔اس دوران کارکنوں نے کہا کہ اگر رائیونڈ مارچ کیا گیا تو ہم بنی گالہ کا گھیراو کریں گے۔ عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور سیاست میں تشدد کا عنصر نہ اانے دیں۔واضح رہے کہ وزیر مملکت عابد شیرعلی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم اس مارچ کے جواب میں اپنے کارکنوں کو کھلی چھٹی دیں گے کہ وہ جو چاہے کر سکتے ہیں۔ان کے اپنے جذبات ہیں ہم کسی کو روک نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں7ارب36کروڑروپےکی لاگت سے94سکیموں پرکام جاری ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker