پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کی رکن عظمیٰ قادری کورونا حفاظتی کٹ میں پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں

لاہور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ن لیگ کی خاتون ارکان پنجاب اسمبلی کورونا حفاظتی کٹ میں اسمبلی پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے آج اسمبلی میں ووٹنگ ہونی ہے اور ن لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ قادری کورونا میں مبتلا ہیں۔عظمیٰ قادری کورونا کی حفاظتی کٹ پہن کر اسمبلی پہنچیں جبکہ اس کے علاوہ رکن اسمبلی صبا صادق بھی کورونا کی حفاظتی کٹ پہنے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آئیں۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ قادری کوکوروناعلامات ہیں اس لیےحفاظتی کٹ پہنی۔ دونوں ارکان اسمبلی حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کیلئے اسمبلی میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button