پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن نے پنجاب سے انتخابی امیدواروں کے نام مانگ لیے

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے آئندہ عام انتخابات کیلیے پنجاب سے امیدواروں کے نام طلب کر لیے،، صوبائی قیادت کو 15 نومبر تک حتمی فہرست دینے کی ہدایت کر دی گئی ۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق لاہور سے سینیٹراسحاق ڈار انتخابی امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینگے ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر چودھری نثار کو بھکر اور میانوالی کے اضلاع سے موزوں امیدواروں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔حمزہ شہباز کو سرگودھا ،خواجہ آصف جھنگ جبکہ احسن اقبال کو ملتان کے اضلاع سونپے گئے ہیں ، خانیوال چودھری جعفر اقبال ، گوجرانوالہ حنیف عباسی جبکہ سیالکوٹ کی ذمہ داری ایاز صادق کو دی گئی ہے،گجرات سے سائرہ افضل تارڑ ، چکوال سے عشرت اشرف ،بہاولپور محسن رانجھا ، قصور خرم دستگیر جبکہ رحیم یار خاں سے شاہد خاقان عباسی امیدواروں کے نام پیش کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر استحکام پاکستان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker