تازہ ترینعلاقائی

پنجاب میں گڈگورننس اورترقی کی رفتار قابل قدر ہے۔میاں مرغوب احمد

marghub( پریس ریلیز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور ممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گڈگورننس کی صورتحال اورترقی کی رفتار قابل قدرہے۔لاہورسمیت پنجاب بھر میں ہزاروں تعمیراتی پراجیکٹ مکمل کرائے جبکہ ہزاروں ترقیاتی منصوبے زیرتکمیل ہیں۔انتھک میاں شہبازشریف نے لاہور سمیت پورے پنجاب کی کایاپلٹ دی ۔صدراوروزیراعظم کے سوا کوئی بھی فردسرائیکی صوبہ بنانے کاخواہاں نہیں ہے۔پیپلزپارٹی والے اہلیان جنوبی پنجاب کوگمراہ کرنے کیلئے صوبائیت اورلسانیت کوہوادے رہے ہیں مگر ناکامی ان کامقدر ہے۔وہ گلشن راوی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ میاں مرغوب احمد نے مزید کہا کہ اقتدارمیں شریک این آراوزدگان اپنے ساتھی این آراوزدگان کااحتساب نہیں کرسکتے۔ ایک ڈاکودوسرے ڈاکواور ایک بھتہ خوردوسرے بھتہ خورکیخلاف کاروائی نہیں کرسکتا۔شہرقائدؒ میں سرگرم بھتہ خوروں کواپنے اپنے سیاسی آقاؤں کاآشیربادحاصل ہے اوروہ اقتدارمیں شراکت کی آڑ لے کریہ کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی دباؤ کے سبب انتظامیہ والے بھی ان کی گرفت سے ڈرتے ہیں ۔شہرقائدؒ سے جمع ہونیوالابھتہ اقتدار کے اعلیٰ ترین ایوانوں تک پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرروزسورج بدعنوان حکمرانوں کی کرپشن کاایک نیاقصہ لے کرطلوع اورغروب ہوتا ہے۔کرپشن کی کاری ضرب نے پی آئی اے کوگراؤنڈاور پاکستان ریلوے کوبھی ڈی ریل کردیا ،اگرلوٹ کھسوٹ کے حوالے سے حکمرانوں کی روش نہ بدلی توجمہوریت کی ریل گاڑی بھی پٹری سے اترجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے بھتہ اوررشوت خوروں کومستردکردیا ،عوام آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے بھتہ مافیا اورکرپشن مافیا کے پرخچے اڑادیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے اقتدارمیں آنے سے اہلیان کراچی کوبھتہ خوروں سے نجات ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں  نیب ریفرنس: نواز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker