پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن کا سندھ میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

pmlnلاہور(نامہ نگار) پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ نون نے جنوبی صوبے سند ھ کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی صدارت میں جاتی عمرہ رائے ونڈ میں سندھ کے پارٹی رہ نماوٴں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرچودھری نثارعلی خان،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،مشاہداللہ خان،غوث علی شاہ،سلیم ضیاء،لیاقت جتوئی ،امیر بھٹو سمیت دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی. جلاس میں آئندہ انتخابات میں سندھ میں انتخابی اتحاد،پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال جب کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں اثر و رسوق رکھنے والی جماعت مسلم لیگ فنکشنل پہلے ہی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اے پطرس بہت خوب ہیں کام تیرے !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker