پاکستانتازہ ترین

اس وقت ملک میں جمہوریت نہیں ہے آمریت ہے،شاہد خاقان عباسی

رہنماؤں نے جلوس کی شکل میں مزار قائد پر حاضری دی

اسلام آباد(پاک نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہٹانے کے لئے کسی اتحاد کی ضرورت نہیں اس وقت اقتدار نہیں صرف ملک بچانا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پر مشتمل نون لیگی وفد تنظیمی دورے پر کراچی پہنچا،کراچی پہنچنے پر لیگی متوالوں کی بڑی تعداد نے وفد کا استقبال کیا،بعد ازاں رہنماؤں نے جلوس کی شکل میں مزار قائد پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں نون لیگ کے قائم مقام صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت نہیں ہے آمریت ہے اور ہمیں اس آمریت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک آج اندورنی خطرات میں گرا ہوا ہے، اس لئے ہمیں اقتدار کے نظام کو درست کرنا ہوگا،مگر حکمران یاد رکھیں کہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں۔لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ ہمارے شروع کئے گیے منصوبے ختم کردئیے گئے ہیں، گرین لائن منصوبہ اب تک نامکمل ہےجبکہ شہر قائد کے لئے پانچ ملین گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی رکا ہوا ہے۔دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ میں جیسے پنجاب کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا ویسے ہی کراچی کے ووٹوں پر بھی ڈاکا ڈالا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker