پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے پارٹی اور حکومتی عہدیداران کو اگلے ہفتے لندن طلب کرلیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی اور حکومتی عہدیداران کو اگلے ہفتے لندن طلب کرلیا ہے۔نواز شریف کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور اہم حکومتی شخصیات کو اگلے ہفتے مشاورت کیلئے لندن طلب کرلیا گیا ہے۔ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزارت اور ان کے مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اس کے علاوہ مشاورت میں ملکی معیشت کی تازہ صورتحال پر پیپر بھی تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئی معاشی ٹیم بنانے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker