پاکستان

نواز، شہباز، نثاراوراسحاق ڈار کے اثاثے منظرعام پر لانے کی درخواست منظور

لاہور ﴿نامہ نگار﴾ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے صدر میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منظر عام پر لانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف چوہدری نثار علی خان اور اسحاق ڈار نے اپنی آمدنی سے زائد اندرون و بیرون ملک اثاثے تیار کئے ہیں۔ اس حوالے سے جب بھی الیکشن کمیشن ان کے اثاثوں کے بارے میں پوچھتا ہے تو پراسیکیوشن کمیشن کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔ لہٰذا عدالت ان کے اصل اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرے اگر انہوں نے اپنے اثاثے چھپاتے ہیں تو عدالت ان کے خلاف کارروائی کرے جس پر عدالت نے ان تمام فریقین سے 4 ہفتوں میں تفصیلی اور تحریری طور پر جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker