پاکستانتازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ ﴿ق﴾ مزدوروں کی آواز ہے ،مسز فرخ خان

اسلاآباد ﴿پ ر﴾ پاکستان  مسلم  لیگ  ﴿ق﴾ شعبہ خواتین کی مرکزی  صدر مسز فرخ  خان  نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مزدوروں کی آواز ہے ، مسلم لیگ پوری طرح فعال اور متحرک ہے اور آج ہر ہر جگہ عوام کے حقوق کی بات کر رہی ہے، مسلم لیگ نے اپنے دور اقتدار میں مزدوروں کے حقوق کے لئے بہتر خدمات انجام دیںاور مزدوروں کے حقوق کے لئے جدو جہد کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر رفعت سرور، سیکرٹری انفارمیشن فوزیہ ناز،طاہرہ لطیف، فرزانہ ملک ، جاویدی فاطمہ، آمنہ خانم ،شازیہ احسان ،ماہم آلا،یاسمین ، فرحت رعائت،روبی کنول ،فوزیہ کنول،بشریٰ فردوس،آسیہ طاہراور دیگر خواتین بھی موجود تھیں ۔ مسز فرخ خان نے کہا کہ آج لیبر ڈے منانے کا مقصد مزدوروںکا ان کے حقوق دینا ہے ، روٹی ،کپڑا اور مکان مزدور طبقہ کے لئے ایک خواب ہی رہا ،آج دس لاکھ سے زائد لوگوں کو توانائی کے بحران نے بے روزگار کر دیا ہے ،بے شمار صنعتیں بند ہو چکی ہیں ،وہ مزدور طبقہ جو دیہاڑی پر کام کرتا ہے سخت کسمپرسی کا شکار ہے ،آئے روز دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات ،مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ نے مستقل بنیادوں پر کام کرنے والوں کو بے روزگار کر دیا ہے ،پھر ان دیہاڑی مزدوروں کو کام کہاں سے ملے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت عورتوں کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ کام کے مواقع پیدا کرے اس سلسلے میں یونین کونسل لیول پر ایسے ادارے قائم کرے جو کونسلر کے زیر سایہ کام کریں اور اپنی پوری ذمہ داری سے ضرورت مند لوگوں تک فنڈز پہنچائیں،اس کے علاوہ جو خواتین مختلف فیکٹریوں اور دوسرے اداروں میں بطور لیبر کام کرتی ہیں ان کے بچوں کے لئے انہی اداروں میں نرسری روم ہونے چاہیئںجہاں پر ان بچوں کو مفت تعلیم ،میڈیکل اور دوسری سہولیات ملنی چاہیئں،عورتوں کی تنخواہ مردوں کے برابر ہونی چاہیئے ،انہوںنے کہا کہ جو خواتین گھروں سے باہر نہیں جا سکتیں انہیں گھروں میں ہی سلائی مشینیں اور دیگر دیئے جائیں تا کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح طریقے سے کفالت کر سکیں ۔مسز فرخ خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام دوبارہ بحال ہونا چاہیئے اور کونسلر کو یا ناظمین کو جو فنڈ دیاجائے اس پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیئے ،ہنر مند خواتین کو پروموٹ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے جنہوں نے مزدوروں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنی زندگی کو خون سے رنگی داستان بنا دیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button