پاکستانتازہ ترین

پشاور:پاکستان مسلم لیگ﴿ ق﴾ وزارتوں کے پرواہ کئے بغیرعوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے

پشاور﴿جنرل رپورٹر﴾ پاکستان مسلم لیگ﴿ ق﴾ وزارتوں کے پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اور مسلم لیگ ﴿ق﴾ کے قائدین اور کارکن عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ﴿ق﴾ کے مرکزی سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے اُرمڑ پایان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی مسلم لیگ ﴿ق﴾ کا دور یاد کرتی ہے کیونکہ مسلم لیگ ﴿ق﴾ کے دور میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہے اسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھے گے اور عوام کی مسائل حل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ﴿ق﴾ کا ہے اور مسلم لیگ ﴿ق﴾ واحد سیاسی پارٹی ہے جس کی شاخیں غریب عوام میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ﴿ق﴾ کے قائدین چوہدری شجاعت ، چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مشاہد حسین نے ہمیشہ اس ملک کی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ اور ہم بھی ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے انتخاب خان نے کہا کہ عام انتخابات نزدیک ہے لوگوں کو چاہئے کہ ایسے نمائندے منتخب کرے جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر سکیں۔ اس موقع پر تحسین اللہ، احسان اللہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ﴿ق﴾ میں شمولیت اختیار کر لی۔ جلسے سے ولی خان ، حاجی نواز، ذکاو اللہ اور دوسرے ارکان نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ اسمبلی کی ناقص سیکیورٹی کا پول کھولنے پر’اقرارالحسن‘ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker