پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں شاہ کی وفات پر گہرے افسوس اور غم کا اظہار

پشاور﴿پریس ریلیز﴾ وفاقی وزیر مملکت برائے پروفیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ سردار شاہ جہاں یوسف اور مسلم لیگ ﴿ق﴾ کے مرکزی سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے مسلم لیگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں شاہ کی وفات پر گہرے افسوس اور غم کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔انہوںنے کہا کہ شاہ جہاں شاہ ایک متحرک اور فعال راہنما تھے جنہوںنے فاٹا میں تمام تر خراب حالات کے باوجود مسلم لیگی پرچم بلند رکھا۔ انہوںنے شاہ جہاں شاہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!