پاکستانتازہ ترین

ق لیگ کے فیصل صالح حیات، رضا حیات ہراج نے وزارت ٹھکرا دیں

اسلام آباد(بیوروچیف)  ق لیگ کے چاروزرا اورچھ وزرائے مملکت  کل حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ سابق وزیرفیصل صالح حیات اور رضاحیات ہراج نے وزارت ٹھکرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ق لیگ کے چار وزرا اورچھ وزرائے مملکت شامل ہوں گے۔   پانچ وفاقی وزراء میں جام یوسف، طالب نکئی، بہادر سہڑ اور شیخ وقاص شامل ہونگے۔ چوہدری پرویز الہیٰ پہلے ہی وفاقی وزیر کا حلف اٹھاچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، فیصل صالح حیات نے وزیراعظم پرویزاشرف سے اختلافات کے باعث وزارت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ رضا حیات ہراج نے ذاتی وجوہات کی بناء پر وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button