پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ق کے 15 وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(بیوروچیف)  مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے15وزراء اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا ہے،تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہو ئی جہاں صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا ۔حلف کی تقریب میں وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری وجاہت حسین، شیخ وقاص اکرم، غوث بخش مہر، سرداربہادر خان میہڑ، شاہجہاں یوسف، خواجہ شیراز، اکرم مسیح گل، سردارطالب حسن نکئی، آصف توصیف، انور حسین چیمہ اور جام محمد یوسف شامل ہیں۔ نعمان لنگڑیال، سعید خان مندوخیل اور لیاقت عباس بھٹی بھی حلف اٹھا کر کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے مسلم لیگ ق کے ارکان میں 8 وفاقی وزیر اور 7 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ 15 نئے وزراء اور وزرائے مملکت کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی کی بے نظیر بھٹوکی60ویں سالگرہ کے موقع پر ڈسکہ میں کو ئی بھی تقریب منعقد نہ ہو سکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker