اسلام آباد(بیوروچیف ) مسلم لیگ ق کے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو قلمدان سونپ دیے گئے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق چوہدری پرویز الہی۔ صنعت، سردار بہادر۔ دفاعی پیداوار،شیخ وقاص اکرم۔ پیشہ وارانہ تربیت، طالب نکئی۔ ہاوٴسنگ، لیاقت عباس بھٹی۔ ورکس، غوث بخش مہر۔نج کاری اور چوہدری وجاہت حسین کو ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا قلمدان سونپا گیاہے۔ وفاقی وزیر جام یوسف کو ابھی کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ نعمان لنگڑیال۔ ہاوٴسنگ، اکرم مسیح گل۔ قومی ہم آہنگی، خواجہ شیراز۔ پیداوار، غیاث احمد میلہ۔ ہیومن ریسورس اور سعید مندوخیل ۔نج کاری کے وزیرمملکت ہوں گے۔
You must be logged in to post a comment.