پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: چوہدری پرویزالٰہی کے سابقہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ،مسز سلطان گل

اسلام آباد﴿پریس ریلز﴾ پاکستان مسلم لیگ﴿ق﴾ کی مرکزی نائب صدر مسز سلطان گل نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے سابقہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور اب بھی پیپلز پارٹی سے اتحاد ملکی مفاد میں کیا ، جمہوریت کا حسن اسی میں ہے کہ تمام جماعتیں مل کر ملک میں امن و امان کی فضا قائم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں ادارہ استحکام شرکتی ترقی ﴿ایس پی او﴾ کے زیر اہتمام کاروان جمہوریت کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے راہنما شامل تھے۔جن میں مسلم لیگ ق سے سجاد کھچی ، مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مسز شمیلہ اسلم، پیپلز پارٹی جام جاوید،چوہدری ارشد،جماعت اسلامی سے جاوید شاہ ،نصر اللہ ناصر،حافظ خالد رئوف و دیگر سیاسی راہنمائوں میں فوزیہ حماد، عالیہ الطاف،کوثر سیال ،چوہدری طارق مجید نے شرکت کی اس موقع پر ایس پی او کے شاہ نواز خان نے بھی خطاب کیا ۔مسز سلطان گل نے کہا کہ توانائی کا بحران اولین ترجیح ہے جس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور انشائ اللہ یہ مسئلہ بھی جلد حل ہو جائیگا۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں ،مسلم لیگی وزرائ عوامی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے اور مسائل کے حل کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔دریں اثنائ مسلم لیگ راولپنڈی کی خواتین ممبران کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ کی مرکزی نائب صد ر سلطان گل نے کی جس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااور کہا گیا کہ خواتین کو پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا، اجلاس میں مس یاسمین،آسیہ منیر،شمائلہ ضیائ،رضوانہ شاہین،یوتھ ونگ کی مبینہ اعجاز، نازیہ تنویر اور دیگر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف نے اپنےاراکین کے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کرادیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker