تازہ ترینعلاقائی

پشاور:اے این پی کے رہنماوؤں کی ق لیگ میں شمولیت

پشاور﴿پریس ریلیز﴾ پاکستان مسلم لیگ﴿ق﴾ کا منشور پاکستان کے غریب عوام کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے ، میں نے ہارنے کے باوجود اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کئے ہیں جن میں لاتعداد ٹرانسفارمر، روزگار فراہم کرنا، یوٹیلیٹی سٹور، سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کام ہے ،یہ بات پاکستان مسلم لیگ ﴿ق ﴾ کے مرکزی سینئر ناب صدر انتخاب خان ایڈوکیٹ نے چمکنی میں اے این پی کے راہنمائوں کی مسلم لیگ ق میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انتخاب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کی لیکن اس کے باوجود یہاں سے منتخب نمائندے سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ کیونکہ مسلم لیگ ق کا منشور عوام کی خدمت اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ ق کا ہر کارکن ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ وزارتوں کی پرواہ کئے بغیرہر حلقے میں ترقیاتی کام کرنا مسلم لیگ ق کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس پر موقع پر اے این پی سے مستعفی ہونے والے جانس خان، سراج خان ،صاحبزادہ ،زمین خان ، اعجاز احمد ، نظام اللہ، عمر حیات ، شیر محمد ، عدنان، تازہ خان، عزت خان، صدام خان ، حاجی امداد ، جہانزیب اور ایاز خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی۔انتخاب خان ایڈوکیٹ نے ان تمام لوگوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب سے ذکائ اللہ خان ، حاجی نواز ولی خان نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker