پاکستانتازہ ترین

ق لیگ کےریاض پیرزادہ نےنائب وزارت عظمیٰ کے عہدے کوغیر آئینی قرار دیدیا

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے ریاض پیرزادہ نے اپنی ہی جماعت کے پرویز الٰہی کی نائب وزارت عظمیٰ کو غیر آئینی قرار دے دیا جبکہ وزیر اعظم کے مشیروں کے تقرر پر بھی سوالات اٹھائے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر صنعت اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی جگہ وزیر اعظم کے مشیر بشارت راجا نے سوالوں کے جواب دیئے جس پر ریاض پیرزادہ نے اعتراض اٹھایا کہ مشیر حلف اٹھائے بغیر ایوان میں کیسے آجاتے ہیں، یہ ایوان کیلئے اجنبی ہیں۔ان کا کہنا تھا یہ بھی بتایا جائے کہ مشیر کی اہلیت کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے آئین کی متعلقہ شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیر اعظم کے عہدے کی گنجائش ہی موجود نہیں، ان کا نوٹی فکیشن کیسے جاری کیا گیا،اس پرا سپیکر رولنگ دیں۔ وزیر دفاع نوید قمر کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم کے تقرر سے آئین کی کسی شق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، جبکہ وزیر اعظم کو 5 مشیر مقرر کرنے کا اختیار ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان نے کوئٹہ بم دھماکے کے خلاف ایوان سے واک آوٴٹ کیا۔ قائم مقام ا سپیکر نے وزارت داخلہ کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ایوان نے ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور وہاں کام کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے کے بل، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل کی بھی منظوری دی۔ یہ دونوں بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker