پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ کا منشور پاکستان کے غریب عوام کوترقی کی طرف گامزن کرنا ہے

اسلام آباد﴿پ ر﴾پاکستان مسلم لیگ ﴿ق﴾ شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا منشور پاکستان کے غریب عوام کوترقی کی طرف گامزن کرنا ہے، عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کے لئے پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز شیر دل دھمیال گائوں میں خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ا س موقع پر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری جنرل فوزیہ ناز ، مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر فرزانہ ملک بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ علاقہ کی خواتین نے مسلم لیگی راہنمائوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن میں گیس ،صاف پانی اور تعلیم کا مسئلہ عام ہے ،گائوں میں کوئی بھی ہائی سکول نہیں،مسلم لیگی راہنمائوں نے ان کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کوحل کیا جائے گا، اس موقع پر مسز فرخ خان نے اعلان کیا کہ جتنی خواتین آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، وہ ان کا مفت علاج کرائیں گی، مسز فرخ خان مزید کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کے جائز کاموں کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ خاندانی اور موروثی جماعت نہیں ورکروں کی پارٹی ہے،کارکنوں کو عزت اور ان کا جائز مقام دلانا ہماری اولین ترجیح ہے ،مسلم لیگ کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں اور مسلم لیگی وزرائ عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  عوامی،سماجی،سیاسی اور کاشت کار حلقوں نے بجٹ کو عوام دشمن اور کسان دشمن قرار دے دیا، کسان بورڈ پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker