پاکستانتازہ ترین

سکارٹ لینڈ اورپاکستان کےتعلقات کوبہتربنانےکےلئےبنائی گئی ہے

اسلام آباد ﴿پ ر﴾پ اکستان  کے ساتھ  حکومتی ،باہمی تجارت  اور عوامی سطح پر تعلقات  مضبوط اور موثر بنانے کے لئے سکارٹ لینڈ پارلیمنٹرین کی طرف سے بنائی جانی والی کراس پارٹی میں مسلم لیگ ق اوور سیز کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی سردار کو ممبر ایگزیکٹو منتخب ہونے پرپاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، مسلم لیگ کے مرکزی راہنما اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی ،سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید ،وفاقی وزیر انسانی ترقی وسائل چوہدری وجاہت حسین ،مسلم لیگ ق اوور سیز کے صدر علیم عادل شیخ ، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر حلیم عادل شیخ ، مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس چوہدری امتیاز احمد رانجھا،مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان ، یوتھ ونگ کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک اور دیگر لیگی راہنمائوں نے مبارکباد پیش کی ہے ۔سکارٹ لینڈ پارلیمنٹرین کی طرف سے بنائی جانی والی کراس پارٹی سکارٹ لینڈ اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنا نے کے لئے بنائی گئی ہے ۔ کراس پارٹی میں سکارٹ لینڈ کی چار پارلیمنٹ کی منتخب جماعتوں کے ممبر آف پارلیمنٹ کی نمائندگی شامل ہے۔جس میں لیبر پارٹی ، سکورٹش نینشنل پارٹی ،،لبرل ڈیموکریٹ پارٹی، کنزویٹر پارٹی شامل ہے،۔مسلم لیگی راہنمائوں نے چوہدری اصغر علی سردار کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سکارٹ لینڈ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ ان کی رکنیت پاکستان اور سکارٹ لینڈ کے باہمی تعلقات اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کے سلسلے میں ممدو معاون ثابت ہو گی ۔موجود حالات کے تناظر میں چوہدری اصغر علی سردار جیسی شخصیات کی کاوشوں کی بدولت پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ۔ چوہدری اصغر علی سردار بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، جس میں وہ حکومتی نمائندوں کے علاوہ پارلیمنٹ کے ممبران ، چیمبر آف کامرس انڈسڑیز کے مختلف عہدیداران اور مختلف شعبہ جات کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے تا کہ سکارٹ لینڈ اور پاکستان کی باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیو ایم کی سیکرٹری قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker