تازہ ترینعلاقائی

تمام جماعتوں کو چاہیئے کہ سیاسی مفادات کو بالاطاق رکھتے ہوئے یکجا ہو کر ملک کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کریں۔امتیا ز رانجھا

اسلام آباد(پریس ریلیز)وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اپنے منشور کے ساتھ اتحادیوں کے ساتھ مل کرالیکشن میں جائے گی اور پہلے سے بہتر پوزیشن حاصل کرے گی،اس وقت ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام جماعتوں کو چاہیئے کہ سیاسی مفادات کو بالاطاق رکھتے ہوئے یکجا ہو کر ملک کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کریں ،یہ فارمولا چوہدری شجاعت حسین نے آج سے چار سال پہلے پیش کیا تھااور اسی فارمولے پر چلتے ہوئے آج ہم پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام جماعتیں اکھٹی ہو کر ملک وقوم کے مستقبل کے لئے کچھ اچھے فیصلے کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔امتیاز رانجھا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی بہترین اتحادی ہیں اور ملک کو درپیش موجودہ چیلجز سے نمٹنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ اتحادیوں کے ساتھ مل کرالیکشن لڑے گی اور پہلے سے زیادہ نشستیں جیت کر واپس قومی اسمبلی میں پہنچے گی ،انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے توہین رسالت کے ایشوپر جس دلیری اور بہادری کے ساتھ بات کی اس سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  جوڈیشل کمیشن نے نجم سیٹھی کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker