پاکستانتازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت ڈپٹی وزیراعظم پرویزالٰہی اورمشاہد حسین کی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد(پریس ریلیز):پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ،سینئر راہنما اور ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اور سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور معصوم ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے بھی بجھوائے ،چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جرات وبہادری کی علامت ہیں ،انہوں نے مشکل حالات میں پڑھنے کا عمل جاری رکھااور مایوسی کے اندھیروں میں روشنی کا سفر جاری رکھا،انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے ملالہ یوسف زئی کے والدین اور خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ،دریں اثناء مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر سید قاسم شاہ نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اسے وحشیانہ اقدام قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ معصوم ملالہ پر حملہ ناکام ذہنیت کی شکست ہے ،جو لوگوں کو ڈرا دھمکا کر علم اور روشنی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں اور دعائیں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کے والد کو فون کر کے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : شہر کے مختلف علاقو ں میں سیوریج لائنو ں اور نالوں کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کی جا ئے . محمد عارف چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker