پاکستانتازہ ترین

فوجی جوانوں کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں ,مسز فرخ خان

اسلام آباد ﴿پریس ریلیز﴾پاکستان مسلم لیگ ﴿ق﴾ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان نے سیاچن گیاری سیکٹر میں 140 سے زائد فوجیوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہا کہ وہ فوجی جوانوں کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں ۔ سکردو اور سیاچن میں دفاع وطن پر مامور افسروں اور جوانوں کی سلامتی کے لئے اہل وطن سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں فٹ کی بلندی اور نامساعد موسمی حالات میں فرائض سر انجام دینے والے ان محب وطن اور فرض شناس پاکستانیوں پر گزرنے والے اس حادثے نے پوری قوم کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ اضطراب اور پریشانی کے ان لمحوں میں ان کے خاندانوں کے ساتھ نہ صرف اظہار یکجہتی بلکہ ان کی سلامتی اور خیریت کے لئے خدائے بزرگ وبرتر کے حضور دعا گو بھی ہیں ۔مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز فرخ خان نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں قوم کی دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ،دنیا کے بلند ترین برفانی محاذ پر جنگ پر شدید موسمی حالات میں دفاع وطن کے ئے قربانیاں دینے والے فوجی جوا ن اور افسر پوری قوم کے ہیرو ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button