پاکستانتازہ ترین

پاکستان‘مسلم لیگ نے بنایااورمسلم لیگ ہی بحرانوں سے نکالے گی،انتخاب چمکنی

پشاور﴿پ ر﴾: ’پاکستان‘ مسلم لیگ نے بنایا ہے اور مسلم لیگ ہی اسے بحرانوں سے نکال کر ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن کرے گی ، یہ بات پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے مقامی ہوٹل میں پی کے 11کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںے کہا کہ کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ق وفاق سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی بھاری اکثریت سے کام ہو سکے ۔ انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ق نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اس کی مثال پاکستان کی ساٹھ سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں نہ مہنگائی تھی نہ بیروزگاری ،ملک میں امن تھا اور غیر ملکی روز بروز پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے لئے آ رہے تھے،انشائ اللہ وہ دن دور نہیں پھر پاکستان میں امن ہو گا اور ملک ترقی و خوشحالی اور امن کا گہوارہ ہو گا ۔ اس لئے عوام کو چاہیئے کہ وہ مسلم لیگ ق کے ہاتھ مضبوط کرے ۔ انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ انشائ اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ق پاکستان بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ،مسلم لیگی کارکنوں کو چاہیئے کہ ان کو کامیاب کرنے کیلئے محنت کریں ، مسلم لیگ ق کا امیدوار جیتے گا تو ملک میں ترقی ،خوشحالی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے کیونکہ مسلم لیگ ق کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا اور مسلم لیگ ق کا ہر کارکن اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  فیصلے میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ گیلانی وزیراعظم نہیں،چوہدری شجاعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker