پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ق کی خیبر پختونخواہ کیلئے 16 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم

لاہور ﴿پ ر﴾ پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے صوبہ خیبر پختونخواہ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں سردار محمد یوسف، سردار شاہجہان یوسف، طارق خان سواتی، سید قاسم شاہ، مولانا چراغ الدین شاہ،مشتاق غنی، امان اللہ جدون، قلندر خان لودھی، اعجاز درانی، نگہت اورکزئی، انتخاب خان، جسٹس﴿ر﴾ اعظم خان، اجمل وزیر، ڈاکٹر راج شاہین، ملک اورنگزیب اور عامر شاہ شامل ہیں۔ نگہت اورکزئی کو آرگنائزنگ کمیٹی کا کنوینر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے جاری کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button