پاکستانتازہ ترین

پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کردیا

اسلام آباد:﴿ پ ر﴾پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدی شجاعت حسین سے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی(PDP) شعبہ خواتین کی صدر سلطان گل کی قیادت میں خواتین عہدیداروں کے وفدنے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر سید فقیر حسین بخاری ،مسز ٰفرخ خان،ر فعت سرور، اجمل وزیر ،راجہ امتیاز،راشد جٹ میاںاظہر اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چوہدی شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نے خواتین کو جو عزت اور مقام دیااس سے خواتین کے مسائل حل ہوئے ہیں اور معاشرے میں ان کے عزت اور اضافہ ہواہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی خواتین کو ملک کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لینا چاہیے ۔(PDP)سے شامل ہونے والی خواتین نے چوہدی شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ چوہدی شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی کو متحرک اور فعال بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button