تازہ ترینعلاقائی

شجاعت حسین کے فارمولے پرعمل ہوتاتولوڈ شیڈنگ کا مسئلہ آسانی سے حل ہوجاتا

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ اگر لاہور میں ہونے والی توانائی کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے فارمولے پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بڑی آسانی سے حل ہو سکتا تھا اور آج جو صورتحال بنی ہوئی ہے اس بحران سے قوم کو نجات مل جاتی ،لیکن بعض سیاستدانوں کو چوہدری شجاعت حسین کا فارمولا ہضم نہیں ہوا ،آج قوم کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا ۔ سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ اس فارمولے پر عمل کیا جائے اور ساتھ بجٹ میں لوڈ شیڈنگ کے لئے جو رقم مختص ہوئی ہے بڑی آسانی سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:پھانسی کے منتظرقیدی کا مقتولین کے ورثاء سے راضی نامہ، ملزم کومعاف کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker