پاکستانتازہ ترین

مشاہد حسین اورکامل آغاکو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾ : پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ خواتین کی جانب سے سینیٹر مشاہد حسین سید کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور دفاعی پیداوار اور سینیٹر کامل علی آغا کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان ، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز،سینئر نائب صدر رفعت سرور، سیکرٹری اطلاعات اورممبر پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شازیہ احسان اور دیگر عہدیداران کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ موجودہ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر کامل علی آغا کا انتخاب انتہائی موزوں ہے اور ان کی سابقہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:پولیس نےٹارگٹ کلنگ میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے3کارکن گرفتارکرلیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker