پاکستانتازہ ترین

ق لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد برقرار رکھنے اور متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد برقرار رکھا جائے گا اور الیکشن میں انفرادی نہیں متفقہ امیداوار کھڑے کئے جائیں گے۔ گورنر ہاوٴس لاہور میں رابطہ کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو اور مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت نے کہا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں اور تمام امور پر مکمل اتفاق پایا گیا ہے، اتحاد برقرار رکھا جائیگا اور دونوں جماعتیں انفرادی نہیں بلکہ متفقہ امیدوار کھڑے کریں گی۔ ان کا کہنا تھا الیکشن کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرلیا گیا ہے، دونوں جماعتوں میں اختلافات کے خواہشمند افراد کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے، کسی امید وار کی حق تلفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  دلیرمہدی نے بھی عمران خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker