پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

pmlq and pppلاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت کی لاہور بلاول ہاؤس میں صدر مملکت آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات، مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت چوہدری شجاعت چوہدری پرویزالہی کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر سردار مقصود خان لغاری بھی تھے۔ صدر آصف علی زرداری اور سردار مقصود احمد خان لغاری بھی ڈسڑکٹ ڈیرہ غازیخان کے قومی حلقوں پر امیدواروں کے حوالے سے تبادلہ خیال، این اے172ڈیرہ غازیخان چوٹی نشست پر پیپلزپارٹی مسلم لیگ ق کا مشترکہ امیدوار ہوگا ۔ذرائع کے مطابق سردار مقصود خان لغاری کے صاحبزادے پی پی 245 چوٹی سے ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ جبکہ این اے173پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار سیف الدین خان کھوسہ کے مقابلے سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا امکان، این اے174جامپور سے ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری اس مرتبہ بھی مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔ سابق وفاقی وزیر سردار مقصود خان لغاری نے چوہدری برادران کے ہمراہ صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انکے بیٹے این اے172سے پیپلزپارٹی مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار ہوں گے سردار مقصود خان لغاری نے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا، کہ مسلم لیگ ق اور پیپلزپارتی میں آئندہ دو روز میں مزاکرات میں صوبائی حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی جسمیں ڈسڑکٹ ڈیرہ غازیخان کے صوبائی حلقوں پر امیدواروں کا فیصلہ ہوگا۔ این اے171تونسہ بھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدار موجودہ ممبر قومی اسمبلی خواجہ شیراز ہوں گے۔ این اے 173پر مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی سردار سیف الدین خان کھوسہ۔ پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے تھے اب وہ اس حلقہ سے سابق وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری کے مقابلہ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔ سردار اویس احمد خان لغاری ابھی تک تحریک انصاف میں ہیں لیکن ذرائع کے مطابق وہ اس حلقہ میں آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے سردار سیف الدین خان کھوسہ کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر ان کے والد سینیٹر سردار ذوالفقار علیخان کھوسہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی طرف سے ان کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت ان پر اعتبار نہیں کر رہی اور اس حلقہ میں ایک سابق ممبر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کر کے انہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق ایم این اے یہاں پہنچ رہے ہیں۔ الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے اور آئندہ چند روز میں ڈسڑکٹ ڈیرہ غازیخان کا سیاسی منظر حیران کن طور پر تبدیل ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا میں ن لیگ کا جلسہ، میدان سج گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker